میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فوڈ پانڈا کا غزہ کی امداد کے لیے انوکھا اعلان

فوڈ پانڈا کا غزہ کی امداد کے لیے انوکھا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان کے معروف ڈلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان میچ کیلئے غزہ میں امدادی سرگرمیوں میںمددکی غرض سے ایک منفرد اقدام کا اعلان کیا ہے ۔فوڈ پانڈا کی جانب سے غزہ کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)کے ساتھ جاری تعاون کے تحت اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بنائے گئے ہر رن پر10ہزار روپے عطیہ کئے جائینگے ۔اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ 15مارچ2024کو رات نو بجے کھیلا جائیگا۔ فوڈ پانڈا کی جانب سے چند ماہ قبل ہی صارفین کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ شراکت میںغزہ کی امدادی سرگرمیوں میںبراہ راست عطیہ دینے کیلئے فوڈ پانڈا ایپ میںایک خصوصی فیچر بھی متعارف کرایا گیا تھا۔فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منتقہ پراچہ نے اس اقدام کے حوالے سے کہا کہ”ہم اس مشکل وقت میںغزہ کے غیور لوگوںکے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہر رن کے بدلے 10ہزار روپے کا عطیہ غزہ کے لوگوں کیلئے ایک واضح فرق لانے کے ہمارے عزم کا واضح ثبوت ہے ،آیئے ملکر کرکٹ کے ذریعے متحد ہوں اور اور ضرورت مندوںکی مدد کریں۔”آیئے کرکٹ میچ کے جو ش وخروش کو دنیا پر مرتب ہونے والے حقیقی اثرات میںبدلیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کرکے اور فوڈ پانڈا ایپ میںعطیہ دے کر غزہ ریلیف کاز کو کامیاب بنانے میںہمارا ساتھ دیں۔ہم ساتھ ملکر مثبت تبدیلی لاسکتے ہیںاور غزہ کے لوگوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کھڑے ہوسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں