میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
راولپنڈی ،سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں اسٹالز خاکستر

راولپنڈی ،سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی، درجنوں اسٹالز خاکستر

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

راولپنڈی میں مصریال روڈ پر واقع اکبر سستا بازار میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 70 سے زائد مختلف اشیا کے اسٹالز جل کر خاکستر ہوگئے جب کہ ریسکیو 1122 نے تین گھنٹوں کے آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق سستا بازار میں آگ افطاری کے وقت لگی جس نے بازار میں لگے تمام اسٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوگئیں جب کہ اس دوران لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے۔ ریسکیو ٹیموں کے پہنچنے پر 11 ریسکیو فائر ٹینڈرز اور 30 سے زیادہ فائر فائٹرز نے آپریشن میں حصہ لیتے ہوئے 3 گھنٹوں کی جہدوجہد کے بعد آگ قابو پالیا۔آگ پر قابو پانے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے متاثرہ بازار میں سرچ آپریشن کیا۔آتشزدگی کے باعث 70 سے زائد اسٹالز جل کر خاکستر ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاحال بازار میں آگ لگنے کی وجہ اور ہونے والے نقصان کی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں