شادی کیلئے لڑکالڑکی سے بڑا ہونا ضروری نہیں، سنیتا مارشل
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان شوبز کی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ یہ لازمی نہیں کہ شادی کیلئے لڑکا ہی لڑکی سے عمر میں بڑا ہو، لڑکی بھی بڑی ہو سکتی ہے۔حال ہی میں سنیتا مارشل نے ہمارے معاشرے میں شادی کیلئے بڑی عمر کی لڑکی کے انتخاب کو بْرا سمجھے جانے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے معاشرے میں ایک خوف کی علامت بنا دیا گیا ہے کہ کم عمر لڑکے کی بڑی عمر کی لڑکی سے شادی نہیں کی جاتی۔سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں کہ لڑکاعمر میں بڑا اور لڑکی چھوٹی ہو اس کا شادی کامیاب ہونے سے کوئی تعلق نہیں البتہ خواتین گھریلو معاملات میں زیادہ سمجھدار ہوتی ہیں اور وہ اگر بڑی عمر کی ہوں تو شادی کی کامیابی کے زیادہ نتائج دکھائی دیں گے۔