میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عدم اعتماد،29کوووٹنگ کاامکان، حکومت ،اپوزیشن کا27مارچ کوجلسوں کااعلان،تصادم کاخطرہ

عدم اعتماد،29کوووٹنگ کاامکان، حکومت ،اپوزیشن کا27مارچ کوجلسوں کااعلان،تصادم کاخطرہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے اور ووٹنگ 29 مارچ کو کرائے جانے کا امکان ہے۔وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ،ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میں اتفاق کیا گیا کہ ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا جب کہ ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھے جائیں گے جب کہ ملک کے مزید شہروں میں جلسے کیے جائیں گے۔ادھروزیراعظم کی جانب سے ڈی چوک پر جلسے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی تیاریوں کی ہدایت کر دی۔پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی ہدایت کے بعد ڈی چوک پہنچنے کے لئے حکمت عملی کی تیاری پر کام شروع کر دیاگیا۔ضلعی تنظیم کے ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ قیادت کی جانب سے تیاریوں کا حکم آ چکا ہے،لیگی قیادت نے اراکین اسمبلی ،پارٹی عہدیداروں، ٹکٹ ہولڈرز سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور کارکنوں کو 2 گھنٹے کے نوٹس پر تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔تمام کارکنان اور عہدیدار اسلام آباد پہنچنے کے لئے تیار رہیں۔ ذرائع کے مطابق قیادت نے لیگی کارکنوں کیلئے ٹرانسپورٹ، کھانے پینے اور رہائش کے لئے عارضی خیموں سمیت دیگر انتظامات کے لئے ہر ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی ہیں اور ان کمیٹیوں کو اپنی تیاری مکمل رکھنے اور ہر لمحہ تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں