میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات حیدرآبادمیں کرپشن کامیگااسیکنڈل سامنے آگیا

محکمہ بلدیات حیدرآبادمیں کرپشن کامیگااسیکنڈل سامنے آگیا

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ بلدیات، مشکوک آرڈرز پر مقرر ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد اور سٹی نے کروڑوں روپے کی فنڈز کو چونا لگا دیا، یونین کائونسل 46 سے ایک ہی دن میں 50 لاکھ نکالنے کا انکشاف، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے سیکریٹری بلدیات کو خط لکھا دیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات حیدرآباد میں کرپشن کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا ہے، مشکوک آرڈرز پر مقرر لطیف آباد اور سٹی کی ایڈمنسٹریٹر یونین کائونسل کی کروڑوں روپے کی بجیٹ کو چونا لگا دیا ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کی جانب سے سیکریٹری بلدیات کو لکھے گئے لیٹر میں انکشاف کیا گیا ہے سٹی کی یونین کائونسل 46 سے ایک ہی دن میں 50 لاکھ کی رقم نکالی گئی جبکہ یو سی سیکرٹری رقم کے متعلق چیزیں فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے، سیکریٹری بلدیات کو لکھے گئے لیٹر میں سٹی اور لطیف آباد کی ایڈمنسٹریٹر کی مقرری کے آرڈرز کی تصدیق و فنڈز نکالنے کی تحقیقات کی سفارش کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے لکھا ہے دونوں تحصیلِون کی یونین کائونسل سے فنڈز نکال لئے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق سابقہ ایڈمنسٹریٹر لطیف آباد مشتاق سومرو اور سابقہ ایڈمنسٹریٹر غلام شبیر کولاچی نے 96 سے زیادہ یونین کائونسل کے کروڑوں روپے کی بجیٹ پر ہاتھ صاف کیا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں نے مقرری کرے ساتھ یونین کائونسلز سے لاکھوں روپے ترقیاتی نامون پر فنڈ نکالے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں