ہتک عزت کیس: شرمیلا فاروقی کے لگائے الزامات سے نادیہ خان بری
شیئر کریں
پاکستانی اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کے خلاف عدالتی جنگ جیت لی ہے۔ شرمیلا فاروقی نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں نادیہ خان کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا تھا۔ جس کے بعد اداکارہ نادیہ کی جانب سے ہتک عزت نوٹس میں اپنے حق میں فیصلہ آنے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ہیڈ آف ایف آئی اے سائبر کرائم ریاض عمران کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے۔ ویڈیو میں ریاض عمران نادیہ خان کے خلاف کیس کے فیصلے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا ہے کہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے، آپ سب کی حوصلہ افزائی اور ساتھ دینے کا شکریہ۔ نادیہ خان نے ریاض عمران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ایماندار اور منصفانہ رہنے کے لیے آپ کا بھی بہت شکریہ۔ خیال رہے کہ ہتک عزت نوٹس میں ایف آئی اے نے شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان پر لگائے گئے الزامات سے بری کر دیا ہے۔