میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کی طاقتور شخصیت کے فرنٹ مین کا محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ

سندھ کی طاقتور شخصیت کے فرنٹ مین کا محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت سندھ کی طاقتور شخصیت کے فرنٹ مین کا محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضے کا معاملہ،خیرپور کے ایک ایم پی اے اور دیگر کانام نیب کو دینے،قبضے کی زمین پر آپریشن کرنے پر 2 افسران عتاب کا شکار ہوگئے، عہدوں سے فارغ کرکے کرپشن کی انکوائری بھی شروع کردی گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات کے سیکریٹری بدر جمیل میندھرو نے ڈویزنل فاریسٹ آفیسر خیرپور عبدالحلیم برڑو کو معطل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے، ڈی ایف او عبدالحلیم برڑو کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ گریڈ 18 کے افسر ڈی ایف اوحیدرآباد ثناء اللہ بلیدی کوبھی معطل کیا گیا ہے،معطل کئے گئے دونوں افسران عبدالحلیم برڑو اور ثناء اللہ بلیدی پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات شروع کی گئی ہے، محکمہ جنگلات کے کنزرویٹو عبدالستار کھتری کوتحقیقاتی افسر تعینات کیا گیاہے۔ محکمہ جنگلات کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دادواور نوابشاہ اضلاع میں محکمہ جنگلات کی زمین پر نوابشاہ کے سابق ایم پی اے کا قبضہ تھا لیکن حکومت سندھ کی طاقتور شخص نے یہ زمین ایک اور ایم پی اے کو دینے کا فیصلہ کیا تو محکمہ جنگلات کے افسرثناء اللہ بلیدی کے ذریعے آپریشن کرکے زمین خالی کروائی گئی اور زمین اس کے حوالے کی گئی، جبکہ خیرپورمیں محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضے کے حوالے سے نیب کو ایک ایم پی اے کا نام دینے پر عبدالحلیم برڑو کو فارغ کیا گیا ہے۔ افسر کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کی ہزاروں ایکڑ زمین پر بااثر ایم پی ایز کا قبضہ ہے لیکن محکمہ جنگلات نے یہ زمین واگزار کروانے کیلئے کبھی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں