میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تینوں خانوں کا بائیکاٹ کریں، بھارتی انتہا پسند سینیما گھس گئے

تینوں خانوں کا بائیکاٹ کریں، بھارتی انتہا پسند سینیما گھس گئے

جرات ڈیسک
منگل, ۱۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنے عروج پر ہے، مودی سرکار کے غنڈے جہاں عام لوگوں کو ہراساں کر رہے ہیں وہیں ان کے نشانے پر بالی ووڈ کے تین خان بھی ہیں، جو سالوں سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی اسکالر اشوک سوائن نے ٹوئٹر پر ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں سینیما گھر میں انتہا پسند گھس کر لوگوں سے بالی ووڈ کے تینوں خانوں کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ خاموشی سے سیٹوں پر بیٹھے ہیں لیکن مودی سرکار کے انتہا پسند مسلمانوں اور کشمیریوں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ ویڈیو میں انتہا پسندوں کی جانب سے نعرے بازی بھی کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے تینوں خان جن میں سلمان خان، شاہ رخ خان، اور عامر خان شامل ہیں، ہمارا کلچر خراب کر رہے ہیں۔ بھارت صرف مقبوضہ کشمیر میں ہی مسلمانوں پر ظلم نہیں کررہا بلکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان بھی انتہا پسندی کی زد میں زندگی گزار رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں