میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹرعاصم کی اہلیہ کی سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں خلاف ضابطہ تقرر ی کاانکشاف

ڈاکٹرعاصم کی اہلیہ کی سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں خلاف ضابطہ تقرر ی کاانکشاف

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر ثمرین حسین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور پیرزادہ قاسم کے سندھ ہیک کے چیئرمین کی تقرری میں قوائدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات سامنے آگئے، وزیر یونیورسٹیز اسماعیل راہو بھی بے بس، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھ کرجائزہ لینے کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ اور نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر کی سابقہ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کو سندھ ہیک کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ، جبکہ ضیاء الدین یونیورسٹی کے سابق وی سی 80 برس کے پیرزادہ قاسم کو فروری 2022 تک سندھ ہیک کا چیئرمین تعینات کیا گیا، سندھ ہیک ایکٹ 2013 کے سیکشن 6 (5) ، (5) کے تحت کمیشن کے چیئرپرسن اور ممبر صرف 4 سال کیلئے ایک بار ہی تعینات ہوسکیں گے،لیکن ڈاکٹر عاصم حسین قانون مین ترمیم کے بعد سندھ ہیک کے دوسری بار چیئرمین بن گئے،ڈاکٹر عاصم کی دوسری بار تقرری چیلینج ہوئی اور وہ تیسری بار چیئرمین بن نہ سکے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے اپنی اہلیہ ڈاکٹر ثمرین حسین کو سندھ ہیک کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ضیاء الدین یونیورسٹی کے وی سی 80 سال کے پیرزادہ قاسم کو سندھ ہیک کا چیئرمین تعینات کروایا۔ سندھ یونیورسٹی جام شورو کی سینڈیکیٹ ممبر ڈاکٹر عرفانہ ملاح اور دیگر اساتذہ نے کہا کہ ڈاکٹر ثمرین حسین وی سی ہونے کی اہلیت نہیں رکھتی اس لیے ان کو نصرت بھٹو یونیورسٹی سکھر کا قائم مقام وائیس چانسلر تعینات کیا گیا،اگر وہ وی سی بننے کی اہیلت نہیں رکھتی تو ان کو سندھ ہیک میں بڑے عہدے پر کیسے تعینات کیا جاسکتا ہے ؟ تعیناتی کے پورے مرحلے میں ڈاکٹر ثمرین حسین کو فائدہ دیا گیا، سندھ ہیک کو ڈاکٹر عاصم نے یرغمال بنالیا ہے۔ جبکہ وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد اسماعیل راہونے کہا کہ سندھ ہیک محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ماتحت نہیں ، یہ خودمختیار ادارہ ہے اور وزیراعلیٰ سندھ کو جوابدہ ہے۔ جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر عاصم کوتیسری بار سندھ ہیک کا چیئرمین تعینات کرنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو سمری محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے بھیجی تھی۔ سندھ ہیک کے چیئرمین 80 برس کے پیرزادہ قاسم کے ساتھ ڈاکٹر طارق رفیع اور ڈاکٹر نوشاد اے شیخ کے نام بھی چیئرمین کیلئے ارسال کئے گئے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے وزیراعلیٰ سندھ کو درخواست کی ہے کہ ڈاکٹر ثمرین حسین کی تعیناتی میں الزاما ت کا جائزہ کیا جائے اگر الزامات سچ ہیں تو تقرری رد کرکے نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں