حکومت کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت
شیئر کریں
وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیوایم بننے کی خواہش رکھنے والے ان کا انجام بھی دیکھ لیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے رہنمام جاوید لطیف کے بیان پر ہر پاکستانی کا دل دکھا ہے، جاوید لطیف شطرنج کا مہرہ ہے ان کی اپنی کوئی سوچ نہیں، اصل سوچ ان کی ہے جوبانی ایم کیوایم بننا چاہتے ہیں، بانی ایم کیوایم بننے کی خواہش رکھنے والے ان کا انجام بھی دیکھ لیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور بانی ایم کیوایم 1985 کے الیکشن کا تحفہ ہیں، دونوں کی تربیت ایک ہی کوکھ سے ہوئی اور دونوں ہی سیاسی لوگ نہیں، دونوں لندن سے واپس نہیں آسکتے، مریم نوازبھی لندن جانا چاہتی ہیں لیکن ہمان کوجانے نہیں دیں گے، پہلے ابو بچاؤ مہم تھی اب مجھے لندن جانے دو ہے، مریم نواز کی درخواست ضمانت مسترد کرانے کا نیب کا اقدام قابل تحسین ہے، حکومت کی خواہش ہے نیب جوکیس شروع کرکے وہ منتقی انجام تک پہنچیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم غداری کے سرٹیفکیٹ دینے کے لیے نہیں بیٹھے، الیکشن میں ہارجیت ہوتی ہے، الیکشن میں نتائج آپ کی مرضی نہیں آئے تو پاکستان کے خلاف زبان چلانا شروع کر دیا، الیکشن پر انگلیاں اپوزیشن کی وجہ سے اٹھ رہی ہیں، سینیٹ الیکشن میں الیکشن کمیشن کو جو کردار ادا کرنا چاہئے تھا وہ ادا نہیں ہوا، ہم وفاقی جماعت ہیں ہمارا دل بھی بڑا ہے، میثاق جمہوریت میں ہے ہم مینڈیٹ کا احترام کریں گے، اپوزیشن حکومت کے مینڈیٹ کو تسلیم کر کے ہمارے ساتھ بیٹھے، اسپیکر انتخابی اصلاحات پر کمیٹی بنانے کو تیار ہیں، اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے انتخابی اصلاحات پر بات کرے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں میں سیاست آگئی ہے، مریم نواز اوربلاول کوسیاست کا کوئی تجربہ نہیں، زرداری نے چاروں صوبوں کی جماعت کو صرف سندھ کی جماعت بنا دیا، پیپلزپارٹی اب بھٹو اور بینظیر کی پارٹی نہیں رہی، ن لیگ اورپیپلزپارٹی علاقائی جماعتیں ہیں وہ مزید کتنی چھوٹی جماعتیں بنناچاہتی ہیں؟ اس وقت ملک میں وفاق کی واحد جماعت تحریک انصاف ہے اور عمران خان چاروں صوبوں کی یکجہتی کی علامت ہیں۔ ہم ن لیگ اورپیپلزپارٹی کیرہنماؤں کو جیلوں میں نہیں بھیجنا چاہتے، لیکن ان کے ساتھ کیسزپرکوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، سندھ کو دو سال میں 1600ارب روپے گیا ہے،فواد چودھری وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں وہ وفاق کیماتحت یا جوابدہ نہیں، نوازشریف پاکستان کے پیسے واپس کریں یا جیل جائیں۔