میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لانگ مارچ کراچی سے 26 مارچ کوشروع کرنے کا فیصلہ

لانگ مارچ کراچی سے 26 مارچ کوشروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا حکومت مخالف مارچ کا آغاز کراچی سے 26 مارچ کو ہوگا ۔ سندھ بھر سے متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں کے کارکنان بالخصوص متوالے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں بسوں میں سوار ہو کر اسلام آباد کی طرف روانہ ہونگے۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے سندھ مسلم لیگ ہائوس میں این اے 249کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ کے اُمیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے حوالے سے ڈویژنل و ضلعی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کی کامیابی کیلئے کارکنان اور عہدیداران متحد و منظم ہو کر یوسی سطح پر انتخابی مہم شروع کردیں۔ ان شاء اللہ ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے قائدین کو سرپرائز دینگے۔ شاہ محمد شاہ 26 مارچ کو حکومت مخالف قافلہ جیسے جیسے سندھ کے مختلف اضلاع میں پہنچے گا وہاں سے بھی ہزاروں کارکنان مارچ میں شامل ہو کر حکومت کے خلاف فیصلہ کن اعلان جنگ کرینگے۔ اسلام آباد میں پورے پاکستان سے لاکھوں افراد کا سمندر اور اسلام آباد میں امڈ آئے گا جو حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹری سندھ اور اُمیدوار این اے249 مفتاح اسماعیل، سابق گورنر سندھ محمد زبیر، سینئر رہنماء زین انصاری، سینئر نائب صدر سندھ علی اکبر گجر، چوہدری طارق، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، ملک تاج، سید نثار شاہ، راجہ عبداللہ، حاجی شرافت اکاخیل، ناصر الدین محمود، لیڈیز ونگ کی پروین بشیر ، یوتھ ونگ سندھ کے صدر احسن زبیر، ایم ایس ایف کراچی کے صدر سردار سہیل، قاضی زاہد، خواجہ سلمان کے علاوہ کراچی اضلاع کے صدور و جنرل سیکریٹریز اور پی ایس کے عہدیداران نے اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں