میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی حکومت سے نجات تک لانگ مارچ جاری رہیگا ،ناصر حسین شاہ

وفاقی حکومت سے نجات تک لانگ مارچ جاری رہیگا ،ناصر حسین شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لائیو اسٹاک اور فشریز ہماری معیشت میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اورہماری آبادی کا بڑا حصہ ان شعبوں سے وابستہ ہے اور انکی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے منعقد کیے گئے سہ روزہ لائیو اسٹاک ایکسپو 2021 کی اختتامی تقریب میں کل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔یہ بات انہوں نے آج ہٹڑی بائی پاس گراو نڈ میں لائیو اسٹاک ایکسپو 2021میں میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ لائیو اسٹاک ایکسپو فارمرز کیلئے بہت زیادہ معلوماتی اور پاکستان کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں میڈیاکا کرادار انتہائی اہم رہا ہے اور میڈیا کے تعاون سے یہ پروگرام کامیابی کی طرف گامزن ہے۔ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کا جو بھی متفقہ فیصلہ ہوگا اس پر عمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا فیصلہ بھی پی ڈی ایم کے قائدین کریں گے اور میری ذاتی سوچ یہ ہے کہ لانگ مارچ تب تک جاری رہیگا جب تک وفاقی حکومت سے نجات حاصل نہ کر لیں۔سندھ میںجتنے ضمنی انتخابات ہوئے ہیں اس میں پیپلز پارٹی کی کامیابی چیئرمین پی پی پی کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے اورعددی اعتبار سے اور قانونی طور پر سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی ہیں اورپریزائیڈنگ آفیسرکا فیصلہ بد نیتی پر مبنی ہے جس کا جواب انہیں دینا پڑے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری صرف ایک کارکن ہے ان کی بات کو اتنی اہمیت نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ کیمروں کی تنصیب ملی بھگت ہی ہے جبکہ میڈیا نے بھی اس کو پوائنٹ آٹ کیا اور ایک کیمرہ نہیں بلکہ کئی کیمرے ظاہر ہوئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں