پیپلز پارٹی رکن سندھ اسمبلی پراربوں کے اثاثے بنانے کا الزام
شیئر کریں
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری کی جانب سے اربوں روپے کے ناجائزاثاثے بنانے کا انکشاف، نیب نے تفتیش کو تحقیقات میں تبدیل کرنے کے لئے چیئرمین نیب سے اجازت طلب کرلی۔ نیب کراچی کی جانب سے کی گئی ابتدائی انکوائری میں حاجی علی حسن زرداری پر اربوں روپے کے ناجائز اثاثے بنانے کے ثبوت حاصل کر لئے گئے، ثبوت کی روشنی میں تحقیقات بڑہانے کی سفارش کی گئی۔ تحقیقاتی افسر عدیل، کیس افسر صلاح الدین مغل، ڈائرکٹر حفیظ صدیق اور ڈائرکٹر جنرل کراچی نجف مرزا نے سفارشی رپورٹ مرتب کرکے چیئرمین نیب کو ارسال کردی۔ نیب تحقیقاتی ٹیم کے مطابق شروعاتی تفتیش میں علی حسن زرداری کے اثاثوں کے متعلق کافی ٹھوس شواہد ملے ہیں، چیئرمین نیب کی سربراہی میں بورڈ سے تفتیش کو تحقیقات میں منتقل کرنے کی اجازت دی جائے تا کہ بہتر طریقے سے کیس پر کام کیا جا سکے۔ نیب ٹیم نے رپورٹ کے ساتھ حاجی علی حسن زرداری، اہل خانہ اور فرنٹ مینز کے ناموں پر بنائی گئی خفیہ جائیدادوں کی فہرست بھی منسلک کردی۔ نیب تفتیش کے مطابق حاجی علی حسن زرداری نے سندھ بھر و خاص طور پر ضلع شہید بینظیر آباد، ٹنڈو الہیار، سانگھڑ اور ٹھٹھہ میں ناجائز اثاثے بنائے ہیں۔شہید بے نظیر آباد انکوائری رپورٹ کے مطابق علی حسن زرداری نے ضلع شہید بینظیر آباد کی دیہہ 18 داد میں 2013ع میں 7 ایکڑ، 17 گھنٹہ زرعی اراضی امیر علی زرداری سے خریدی، بیگم کے نام پر دیہہ 26 داد میں 4 ایکڑ حاکم علی خان سے خریدی، حاجی علی حسن زرداری نے دیہہ 23 داد میں 26 ایکڑ، 35 گھنٹہ زرعی اراضی عبدالرزاق سے خریدی، بیٹے محسن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 8 ایکڑ زرعی اراضی غلام سرور سے خریدی، بیٹے ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 5 ایکڑ، 25 گھنٹہ زرعی اراضی حاجی خان سے خریدی، بیٹے محسن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 21 ایکڑ، 38 گھنٹہ مسمات فخرجہاں راجپوت سے خریدی، حاجی علی حسن زرداری نے دیہہ 28 داد میں 21 ایکڑ، 38 گھنٹہ زرعی اراضی فخرجہاں سے خریدی، بیٹے زوہیب حسن کے نام پر دیہہ 28 داد میں 8 ایکڑ زرعی زمین امیر علی سے خریدی۔بیٹے ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 3 ایکڑ، 29 گھنٹے غلام علی سے خریدے، زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 7 ایکڑ 4 گھنٹے محمد خان سے خریدے گئے، محسن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 4 ایکڑ عزیز اللہ سے خریدے گئے۔ زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 32 ایکڑ زمین امام بخش سے خریدی گئی۔ علی حسن زرداری نے دیہہ 28 داد میں 19 ایکڑ 29 گھنٹہ عبدالکریم سے خریدے، زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 13 ایکڑ 29 گھنٹہ محمد خان سے خریدے گئے۔ زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 13 ایکڑ، 25 گھنٹہ زمین زوہیب رضا سے خریدی گئی۔ علی حسن، زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 28 داد میں 45 ایکڑ، 25 گھنٹہ ممتاز علی، شوکت علی اور محمد علی سے خریدے گئے۔ زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 26 داد میں 36 ایکڑ، 12 گھنٹہ زمین طارق عزیز، غلام سرور، حاجی خان اور شفیع سے خریدی گئی، زوہیب حسن، محسن علی اور ضامن علی کے نام پر دیہہ 26 داد میں 25 ایکڑ، 26 گھنٹہ زمین محمد عاصم، غلام سرور، علی اکبر اور گلن سے خریدی گئی۔ علی حسن زرداری نے شہید بینظیرآباد کے وارڈ اے میں ایک پلاٹ نمبر اے 29 وارڈ اے 800 اسکوائر یارڈ غلام سرور زرداری سے خریدا۔ زوہیب حسن کے نام پر شہید بینظیرآباد کے وارڈ 8 میں ایک کمرشل عمارت 6-153 اسکوائر یارڈ محمد سلیم سے خریدی گئی۔ خان محمد کے نام پر زرعی زمین دیہہ نصرت دوڑ میں 126 ایکڑ، 19 گھنٹہ شاہزیب، مسمات بینش، مہوش اور ارشد کوثر سے خریدی گئی۔ علی حسن زرداری کے نام پر دیہہ لکھمیر میں 18 ایکڑ، 29 گھنٹہ زرعی اراضی غلام نبی سے خریدی گئی اور علی حسن کے بیٹے زوہیب حسن کے نام پر دیہہ لکھمیر میں 7 ایکڑ، 10 گھنٹہ زرعی زمین خالد اکبر، منیر حسن اور دیگر سے خریدی گئی۔ضلع ٹنڈو الہیار میں علی حسن، محمد خان، غلام رضا، غلام قادر اور محمد الیاس کے نام پر دیہہ جاڑیوں چمبڑ میں 78 ایکڑ، 18 گھنٹہ زمین محمد اقبال سے سال 2006 میں خریدی گئی۔علی حسن، محمد خان، غلام رضا، غلام قادر اور میر خان کے نام پر دیہہ جاڑیوں چمبڑ میں 39 ایکڑ، 4 گھنٹہ زمین 2006 میں سعید الرحمان، زید الرحمان، مریم رحمان، محمد یوسف سے خریدی گئی۔علی حسن کے نام پر دیہہ جاڑیوں چمبڑ میں 20 ایکڑ زمین الہ ڈنو، محمد عظیم اور غلام محمد سے 2009 میں خریدی گئی۔زرعی زمین علی حسن، محمد خان اور دیگر کے نام پر دیہہ نارادو پلی، روپا چمبڑ میں 174 ایکڑ، پلی تپہ جھنڈو مری میں 58 ایکڑ، روپا جھنڈومری میں 7 ایکڑ، 4 گھنٹہ زمین 2006 میں غلام رسول، غلام نبی، ذوالفقار علی اور دیگر سے خریدی گئی۔ ضلع سانگھڑ میں محسن علی اور علی حسن کے نام پر دیہہ شہدادپور میں 86 ایکڑ، 2 گھنٹہ زرعی زمین عبدالقادر سے 2018 میں خریدی گئی۔ ضلع ٹھٹھہ میں علی حسن اور محسن علی کے نام پر ٹھٹھہ میں 20 ایکڑ، 9 گھنٹہ زمین جہانگیر نظامانی سے 2018 میں خریدی گئی۔زوہیب حسن کے نام پر گارجیئن علی حسن نے دیہہ کلاں کوٹ، ریتی میں ایسٹ ٹھٹہ میں 8 ایکڑ زمین میر محمد سے 2011 میں خریدی گئی۔ گارجیئن علی حسن نے زوہیب حسن کے نام پر دیہہ نئی باران میں 133 ایکڑ، 5 گھنٹہ نیاز احمد سے 2018 میں خریدے۔علی حسن زرداری نے دیہہ نئی باران ٹھٹھہ میں 24 ایکڑ، 6 گھنٹہ زمین اپنے دیرینہ دوست شیر محمد مغیری سے 2018 میں خریدی۔گارجیئن علی حسن زرداری نے زوہیب حسن کے نام پر دیہہ ویرہہ میں 105 ایکڑ، 39 گھنٹہ زمین نیاز محمد سے 2018 میں خریدی۔علی حسن زرداری نے دیرینہ دوست شیر محمد مغیری سے ایک اور زمین دیہہ ویرہہ میں 76 ایکڑ، 33 گھنٹہ زمین خریدی۔علی حسن زرداری نے دیہہ دومانی ایسٹ ریتی میں 104 ایکڑ، 39 گھنٹہ زمین طارق، فیاض، عزیز اور دیگر سے 2011 میں خریدی۔