میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نادرا کے بدعنوان افسران کے خلاف کریک ڈائون شروع

نادرا کے بدعنوان افسران کے خلاف کریک ڈائون شروع

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈائریکٹر جنرل سندھ نادرا نے بدعنوان افسران کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا۔ڈی جی نادرا کی جانب سے کریک ڈاون کے دوران دو مختلف الزاما ت کی بنا پر کارروائی عمل میں لائی گئی، پہلے مرحلے میں 6 افسران کاتبادلہ اسلام آباد کردیاگیا، مذکورہ افسران پر غیر ملکی ایرانی شہریوںکے شناختی کارڈز کے اجرا کا الزام تھا،اسلام آباد بھیجے جانے والے افسران کے خلاف نادرا ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں حتمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایرانی باشندوں کے پاس سے پاکستانی شناختی دستاویزات کی برآمدگی سے حکومت پاکستان کو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا،ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں عوامی خدمت سے انکار اور شہریوں سے ہتک آمیز سلوک کے ساتھ دوران ڈیوٹی قومی شناختی کارڈ کے لیے آنے والے سائلین پر تشدد کے مرتکب دیگر 6افسران کے تبادلے ملک کے دوردراز شہروں میں کرنے کے احکام جاری کیے گئے ۔مذکورہ افسران کے حوالے سے ڈی جی نادرا سندھ کو شہریوں کی جانب سے درجنوں عوامی شکایات موصول ہوچکی ہیں، نادرامیں کرپٹ افسران اور مافیا کے خلاف کارروائی سے ملازمین اورشکایات کنندہ شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بارسوخ افراد افسران کو بچانے کے لیے میدان میں کود گئے ، ذرائع کے مطابق تبادلوں کو روکنے کے لیے چیئر مین عثمان مبین اور ڈی جی نادرا سندھ میر عجم پر شدید دبائو ہے اور ان تبادلوں کو روکنے کے لیے مختلف قسم کے حیلوں سے کام لیا جارہا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہریوں سے ہتک آمیز سلوک کے مرتکب افسران 15سال سے ایک ہی برانچ میں تعینات ہیں اور مختلف ادوار میں تبادلوں کو سیاسی اثرورسوخ سے رکواچکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں