میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہیں، فواد چودھری

پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہیں، فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پرحملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے تاہم پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر حملے کی خبر سے مجھے جھٹکا لگا ہے ، میں صدمے کا شکار ہوں، پاکستان عوام کی ہمدردیاں نیوزی لینڈ کی عوام کے ساتھ ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی۔ ہم اس درد اور کرب کی کیفیت سے آگاہ ہیں کیونکہ کچھ سال پہلے بھی پاکستان کو ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 40افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پر موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں