میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھاگ کر جان بچائی، تمام کرکٹرز خیریت سے ہیں،کپتان بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم

بھاگ کر جان بچائی، تمام کرکٹرز خیریت سے ہیں،کپتان بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ مارچ ۲۰۱۹

شیئر کریں

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بال بال بچ گئی۔ کپتان تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ بھاگ کر جان بچائی، تمام کرکٹرز خیریت سے ہیں۔فائرنگ کے وقت بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں موجود تھی، کھلاڑیوں نے بھاگ کر جان بچائی۔ واقعے کے فورا بعد کپتان تمیم اقبال نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی محفوظ ہیں۔ بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفیق الرحیم کا ٹویٹ میں کہنا تھا ہم بہت خوش قسمت رہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں اللہ تعالی نے ہمیں محفوظ رکھا، ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ ایسا دوبارہ ہو۔ بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ نے بھی تمام کھلاڑیوں کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں