میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہرنائی میں دھماکا، 11افراد جاں بحق ، 6مزدورد زخمی

ہرنائی میں دھماکا، 11افراد جاں بحق ، 6مزدورد زخمی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

جاں بحق ہوانے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے، تمام افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ،لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کردیا گیا

آئی ای ڈی کے ذریعے دھماکا اس وقت کیا گیا جب مزدور گاڑی میں کان سے بازار کی جانب جا رہے تھے، شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی

ہرنائی کول مائنز ایریا میں بم دھماکے میں 11 مزدور جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہوئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہرنائی کی تحصیل شاہرگ کے کول مائنز ایریا میں پک اپ گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 11مزدور جاں بحق اور 6زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق سوات سے ہے۔ ڈی سی ہرنائی حضرت ولی کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کوئلہ کانوں میں مزدوری کرتے تھے ۔ واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو بی ایچ یو شاہرگ منتقل کردیا گیا ہے ۔دھماکا اس وقت ہوا جب مزدور گاڑی میں کان سے بازار کی جانب جا رہے تھے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ حکومت بلوچستان نے تحصیل شاہرگ ٹاکری میں روڈ سے متصل دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھماکا خیز مواد روڈ کنارے نصب تھا۔ زخمی مزدوروں کو شاہرگ اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں