سندھ بلڈنگ ،سرجانی کے رہائشی پلاٹوں پر ناقص کمرشل تعمیرات
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ضلع غربی میں سرجانی ٹاؤن کے رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی، کمرشل پورشن یونٹ کی ناقص تعمیرات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ، ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے ڈائریکٹر ویسٹ آصف رضوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر عارف زیدی غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت پر مامور ہیں ، جنہیں نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی ڈی جی اسحاق کھوڑو اور متعلقہ اداروں خاموش سرپرستی حاصل ہے ، یہی وجہ ہے کہ بلڈنگ افسران غیر قانونی تعمیرات کی حفاظت پر مامور دکھائی دیتے ہیں ، نقشے اور منظوری کے بغیر کمرشل پورشن یونٹ کی ناقص تعمیرات بغیر کسی خوف جاری ہے ،سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4B پلاٹ نمبر ایس بی 50 اور ایس بی 40 بی 189 سیکٹر 5F اے 59 پر خلاف ضابطہ کمرش عمارتوں کو ناقص مٹریل سے تیار کیا جارہا ہے ۔