میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حصول کی امیددم توڑ گئیں

پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حصول کی امیددم توڑ گئیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۵ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی ٹی آئی کی مجلس وحدت مسلمین کے ذریعے مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی امید دم توڑ گئیں۔ پی ٹی آئی کو الحاق کے باوجود مخصوص نشستیں نہیں مل سکیں گی۔ ایم ڈبلیو ایم نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرست جمع نہیں کرائی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ سیکشن ایک سو چار کے تحت ترجیحی فہرست جمع کروانے کا وقت گزر گیا ہے۔ سیاسی جماعتیں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تک ترجیحی فہرست جمع کروا سکتی ہیں۔ تاریخ گزرنے کے بعد ترجیحی فہرست میں تبدیلی یا اضافہ ممکن نہیں ہے۔ فہرستوں میں ترجیح تبدیل کی جا سکتی ہے نہ ہی کسی نام کو نکالا جا سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں