جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 30ملزمان اشتہاری قرار
شیئر کریں
عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث 30 روپوش ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا۔جناح ہاوس میں جلا وگھیراو کے مقدمہ میں بڑی پیش رفت ہوئی اور انسداد دہشت گردی عدالت نے عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث 30روپوش ملزمان کواشتہاری قرار دے دیا ہے۔اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان میں طاہرہ یاسمین،عاصمہ ممتاز، رضوانہ غضنفر ، حیات سکندر، وقاص احمد محسن ،اویس خان، امجد پرویز عباسی ، راجا شاہ نواز، تنزیلہ عمران خان، مسما شونیلا رتھ، زاہد لودھی، ملک تیمور سمیت دیگر شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی جس پر انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال نے فیصلہ سنایا۔عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کے اشتہارات بھی شائع ہوئے مگر ملزم پیش نہیں ہوئے، ملزمان گرفتاری کے ڈر سے روپوش ہوچکے ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے 30ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔