9مئی واقعہ، نومنتخب اراکین اسمبلی کی گرفتاری کیلئے حکمت عملی تیار
شیئر کریں
عام انتخابات2024میں منتخب ہونے والے 9مئی کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق کامیاب امیدوار اسلم اقبال،علی امین گنڈاپور، امتیازشیخ 9مئی کے واقعات میں پولیس کومطلوب ہیں، عدالت کی جانب سے اسلم اقبال، امتیازشیخ اورعلی امین گنڈا پورکواشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں کی جیوفینسنگ،موبائل ٹریکنگ اورآئی پی ایڈریس ٹریک کرلیے گئے ہیں، انتخابات میں سیٹ حاصل کرنیوالے اشتہاریوں کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوگی، ملزمان انتخابی مہم اورنتائج کے دوران مسلسل کارکنوں سے رابطے میں رہے۔ذرائع جے آئی ٹی نے بتایا ہے کہ 9مئی مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کو کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیاں تیزکی جارہی ہیں، اشتہاریوں کی لوکیشن کیلیے ایف آئی اے اوردیگر اداروں کی مددلی جارہی ہے، نومئی کے مقدمات میں ملوث 22اشتہاری رہنما، 282کارکن تاحال انتہائی مطلوب ہیں۔