میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت خارج، عمران خان کو گرفتار کرنے پر غور

انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت خارج، عمران خان کو گرفتار کرنے پر غور

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں بھی بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج کردی۔ممنوعہ فنڈنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی عمران خان کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے وکیل کی مشاورت کے لیے ڈھائی بجے تک کی مہلت دے دی تھی۔ قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جواد عباس نے احکامات جاری کرتے ہوئے عمران خان کی حاضری استثنا کی درخواست بھی خارج کردی تھی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان کے عدالت کے سامنے دلائل میں کہا کہ میں دو تین گزارشات عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں دریں اثناحکورت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرنے پر غور شروع کردیا اور اس سلسلے میں مشاورت بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان و دیگر 11 ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے معاملے پر بینکنگ کورٹ میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں کے تناظر میں حکومت نے سر جوڑ لیے۔بینکنگ کورٹ سے عمران خان کی عبوری ضمانت خارج ہونے کی صورت میں ایف آئی اے نے عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ عبوری ضمانت خارج ہونے کی صورت میں ایف آئی آئے لاہور کی ٹیم کو بھی حرکت میں لانے کے لیے مشاورت کی جا رہی ہے۔سینئر آفیسر ایف آئی اے کے مطابق عبوری ضمانت خارج ہوئی توایف آئی اے عمران خان سمیت دیگر ملزمان، جن کی ضمانتیں کنفرم نہیں کی گئیں، کی گرفتاریوں کے لیے قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں