ہر محب وطن پاکستانی پر اس وقت بغاوت و دیگر مقدمات درج ہوئے ہیں، مراد سعید
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر مراد سعید نے کہاہے کہ ہر محب وطن پاکستانی پر بغاوت کے مقدمات درج ہوئے ، ڈالروں کے لئے اپنے لوگوں کا سودا کرنے والے مجرم ہیں یا اپنے لوگوں کو بچانے والے؟ ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ ہر محب وطن پاکستانی پر اس وقت بغاوت و دیگر مقدمات درج ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں نے معزز جج کے سامنے بھی کہا تھا کہ کیا اپنے لوگوں کے لئے آواز اٹھانا جرم ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ جج صاحب سے پہلی پیشی پر گزارش کی تھی کہ ان لوگوں کو بلائے جو ہر محب وطن پاکستانی پر بغاوت کے کیبل لگا رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ان کو بلا کر پوچھا جائے کہ کس کے کہنے پر یہ جعلی مقدمات بناتے ہیں؟ ،شہید ارشد شریف پر بھی کئی جعلی ایف آئی آرز درج کئے گئے؟ ،شہید ارشد شریف پر زمین تنگ کر دی گئی تھی ۔ مراد سعید نے کہاکہ محب وطن اور شہیدوں کے وارث ارشد شریف کا جرم یہ تھا کہ وہ کسی کے سامنے جھکتا نہیں تھا حق اور سچ کی آواز تھا ۔