میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا۔ اسمارٹ موبائل فونز، آئی پوڈز، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ اور گیجٹس پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا۔ جوسز، بلینڈرز، شیکرز اوردیگر الیکٹرانکس مشینری پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا۔ پرفیوم، برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبے میں بند تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ خوردنی تیل، بسکٹ، جیم، جیلی اور نوڈلز بھی مہنگے ہو گئے۔ بچوں کے کھلونے ، چاکلیٹ اور ٹافیوں پر بھی سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ میک اپ کا سامان، شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا۔ کھیلوں کے سامان پر سیلز ٹیکس کی شرح بھی 18 فیصد کر دی گئی۔ کھانے پینے کی اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی۔ گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریم اوردیگر سامان پر سیلز ٹیکس کی شرح 18فیصد کر دی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں