میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کا حیدرآباد میں میئر ایم کیو ایم کی مشاورت سے لانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا حیدرآباد میں میئر ایم کیو ایم کی مشاورت سے لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پیپلزپارٹی کا حیدرآباد میں میئر ایم کیو ایم کی مشاورت سے لانے کا فیصلہ، میئر شپ کے عہدے کیلئے نئے نام کی انٹری، عرفان گل مگسی میئر بننے کی دوڑ میں شامل، ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی میں مشاورت بھی ہوئی، ذرائع، کاشف شورو، علی محمد سہتو سمیت دیگر میئرشپ کے امیدوار، عرفان گل مگسی کو مخصوص سیٹ دیکر آگے لانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے میونسپل کارپوریشن حیدرآباد کے میئر ایم کیو ایم کے مشاورت سے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی کو صاف راستہ دینے سے قبل ہونے والے معاہدے کے مطابق حیدرآباد کا میئر ایم کیو ایم کی مشاورت اور منظوری سے لایا جائیگا، حیدرآباد میں میئرشپ کے عہدے کیلئے صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کے بھائی سابق میونسپل چیئرمین کاشف شورو، پیپلزپارٹی حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری علی محمد سہتو اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیٹا راول شرجیل میمن سمیت دیگر میدان میںتھے، کاشف شورو کی پوزیشن مضبوط دکھائی دے رہی تھی، تاہم اب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا چوتھا رہنما عرفان گل مگسی بھی میئرشپ شپ کی دوڑ میں شامل ہے، ذرائع کے مطابق عرفان گل مگسی کو میئر بنانے کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے اور ایم کیو ایم بھی اس مشاورت میں شامل ہے، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مطالبے کے تحت پیپلزپارٹی شہری علاقے سے میئر منتخب کرنے پر غور کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق عرفان گل مگسی کو مخصوص سیٹ دیکر آگے لانے کیلئے مشاورت کی جا رہی ہے۔ واضع رہے کہ پیپلزپارٹی حیدرآباد ضلع میں تنازع کے باعث پیپلزپارٹی قیادت کو میئرشپ کا فیصلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں