میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ ترقیات حیدرآباد نیب زدہ افسر کے حوالے

ادارہ ترقیات حیدرآباد نیب زدہ افسر کے حوالے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) ادارہ ترقیات حیدرآباد نیب زدہ افسر کے حوالے، مختلف الزامات میں ہٹائے گئے ملازمین بحال کرنے کا انکشاف، سیکریٹری عبدالمنان شیخ نے چین کے قریبی افراد کو شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں مقرر کردیا، شعیب، اویس جعفری، محمد علی قریشی، علی نواز و دیگر شامل، محمد علی شیخ قریشی سیکریٹری منان شیخ کا فرنٹ مین سمجھا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد شہر کا اہم ادارہ ادارہ ترقیات حیدرآباد 8 ماہ سے نیب زدہ افسر عبدالمنان شیخ کے حوالے ہے، عبدالمنان شیخ اس وقت سیکریٹری ادارہ ترقیات سمیت ڈائریکٹر اسٹیٹ کے عہدے پر براجمان ہے، ذرائع کے مطابق منان شیخ نے ادارے میں سسٹم نافذ کردیا ہے اور اپنے قریبی افراد پر مشتمل سسٹم چین کو ادارے میں بٹھا دیا ہے، اس سلسلے میں ملنے والی معلومات کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی جانب سے شکایات پر ہٹائے گئے جونیئر کلرک شعیب، جونیئر کلرک سرمست اویس جعفری، موجودہ ڈی جی کی جانب سے ہٹائے گئے محمد علی قریشی اور واسا کے سب اکاؤنٹنٹ علی نواز کو عبدالمنان شیخ نے بحال کرواکے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں مقرر کردیا ہے، سیکریٹری عبدالمنان شیخ نے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جبکہ مذکورہ افراد پر کرپشن کے سنگین الزامات بھی ہیں۔ عبدالمنان شیخ کو حیدرآباد کے بدنام زمانہ بلڈر کا دست راست سمجھا جاتا ہے اور کئی سال بعد ادارہ ترقیات ایک بار پھر بدنام زمانہ بلڈر کی چین قابض ہوگئی ہے۔ واضع رہے کہ عبدالمنان شیخ 28 سو ایکڑ کی غیرقانونی منتقلی کے نیب کیس میں جیل بھی جا چکے ہیں، عبدالمنان شیخ کی جانب سے ادارے میں سسٹم نافذ کرنے کے بعد افسران سمیت تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد پریشانی کا شکار ہیں اور ذرائع کے مطابق عبدالمنان شیخ نے بھاری وصولی کا آغاز بھی کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں