میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی  نے قوانین کو روند دیا

صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی نے قوانین کو روند دیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے مالک ذیشان ذکی نے قوانین کو روند دیا، والدہ نسیمہ خاتوں، بھائیوں احسن سلیم اور محسن سلیم کو آگاہی دینے کے علاوہ ٹریڈ مارک اپنے نام پرکراچی رجسٹری سے رجسٹرڈ کروالیا، سلیم ذکی کے ورثاء ذیشان ذکی کے خلاف عدالت پہنچ گئے۔ جراٗت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی کے معروف کاروباری شخصیت اور صائمہ بلڈرز اینڈ ڈولپرز کے بانی سلیم ذکی نے نسیمہ خاتوں سے 24 آگست 1997کو شادی کی، بعد میں ان کے گھر 5 نومبر 1999 کو دوبیٹوںمحسن سلیم اور احسن سلیم کی پیدائش ہوئی، سلیم ذکی کی6 نومبر 2018 کو فوت ہوگئے، سلیم ذکی کی بیواہ نسیمہ خاتوں، بیٹوں محسن سلیم اور احسن سلیم نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ صائمہ بلڈرز کے بانی سلیم ذکی کے قانونی ورثاء میں بیواہ نسیمہ خاتوں، بیٹے محسن سلیم ، احسن سلیم، پہلی بیواہ عذرہ سلیم، بیٹا ذیشان ذکی ، بیٹی شازیہ اسلم، بیٹی نادیہ ناصر، بیٹی صائمہ جاوید، بیٹی انعم دانش شامل ہیں، سلیم ذکی کے تمام بینک اکائونٹس، بینک اکائونٹس میں موجود تمام رقوم، پرائیز بانڈ ، زمین، پلاٹس، رہائشی اور کمرشل اسکیموں، صائمہ بلڈرز کے دفتر میں موجود رقوم ، گاڑیوں اور دیگر املاک میں تمام قانونی ورثاء کا حصہ شامل ہے۔سلیم ذکی کی بیواہ نسیمہ خاتوں، بیواہ محسن سلیم اور احسن سلیم نے موقف اختیار کیا کہ ذیشان ذکی نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدنیتی کے بنیاد پر ٹریڈ رجسٹری کراچی سے ٹریڈ مارک اپنے نام پر رجسٹرڈ کروادیا جبکہ ٹریڈ مارک پہلے سلیم ذکی کے نام پر رجسٹرڈ تھا اور ذیشان ذکی نے سلیم ذکی کے ورثاء کوٹریڈ مارک رجسٹریشن کی منتقلی کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔ٹریڈ مارک نمبر 282094 ، 282091اور 282088 ، 282089، 282093، 282090، 282086، 282085، 282087ذیشان ذکی کے نام پر 23 دسمبر 2020 پر منتقل ہوئے،اس کے علاوہ ٹریڈ مارک رجسٹری کراچی سے ٹریڈ مارک نمبر 282091، 282085، 282094، 282089، 282087، 282092 ذیشان ذکی کے نام پر 4 ستمبر 2020 کو منتقل ہوئے۔ نسیمہ خاتوں، محسن سلیم اور احسن سلیم نے موقف اختیار کیا ہے کہ سلیم ذکی کے نام پر رجسٹرڈ ٹریڈ مارک اپنے نام پر منتقل کروانے سے ذیشان ذکی کی مجرمانہ ذہنیت اور مجرمانہ ارادے ثابت ہوتے ہیں، صائمہ بلڈرز کے مالک ذیشان ذکی عادتن مجرم ہیں اس لئے ان کا ٹرائل ہونا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں