میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں واٹس ایپ اسٹیٹس نے خاتون کی جان لے لی

بھارت میں واٹس ایپ اسٹیٹس نے خاتون کی جان لے لی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۵ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

بھارت میں واٹس اپ اسٹیٹس کے جھگڑے نے 48 سالہ خاتون کی جان لے لی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں کالج جانے والی ایک 20 سالہ لڑکی پریتی پرساد نے اپنے موبائل فون پر ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا تھا جوکہ اس کے 17 سالہ دوست کو پسند نہیں آیا۔17 سالہ نوجوان لڑکا اپنی ماں، بہن اور بھائی کے ساتھ، پریتی پرساد کی رہائش گاہ پر پہنچا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان ہونے والی بحث جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، اس جھگڑے کے دوران پریتی کی 48 سالہ ماں کو پسلیوں پر اندرونی چوٹیں آئیں۔ خاتون کو قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں اگلے روز علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی، پولیس نے بتایا کہ خاتون کو ایک اور طبی مسئلہ بھی تھا لیکن لڑائی میں لگی چوٹ کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔پولس نے بتایا کہ دو خواتین سمیت تین افراد کو مجرمانہ قتل کے الزام میں گرفتار کرکے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں