میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اوپن ووٹنگ ،وفاقی حکومت کو اپنے لوگوں پر شک ہے، ناصر حسین شاہ

اوپن ووٹنگ ،وفاقی حکومت کو اپنے لوگوں پر شک ہے، ناصر حسین شاہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جن لوگوں کو سینٹ کے ٹکٹ دیئے ہیں، اگر اوپن ووٹنگ ہو تب بھی ان کے بہت سارے اپنے اراکین اسمبلی ان کو ووٹ نہیں دیں گے۔ یہ بات انہوں نے گرو مندر کے علاقے میں فلاحی تنظیم کے دسترخواں کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کے بلوچستان میں سینٹ ٹکٹ دے کر واپس لے لیا۔ سینٹ انتخابات سے متعلق جو آرڈیننس لائے ہیں اس میں لکھا ہے کہ دہری شہریت کے حامل سینٹ انتخابات کے لیے اہل ہیں اور جیتنے کے بعد وہ شہریت ترک کر سکتے ہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی نیتوں میں فطور ہے اور بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ ان کو اپنے لوگوں پر اعتماد نہیں اور وفاقی حکومت کو خوف ہے اور اپنے لوگوں پر شک ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ان کے اس طرح کے اقدامات کرنے سے اگر اوپن ووٹنگ ہو تب بھی ان کے بہت سارے لوگ ان کے کہنے پر ووٹ نہیں دیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، ایک طرف مہنگائی کا نے طوفان ہے بجلی، تیل، گیس کی نرخوں میں آئے روز اضافہ کردیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کو گیس جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کیا گیا ہے۔ ہم نے گیس کے بحران پر اسمبلیوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی سطح پر ہونے والے اجلاسوں میں معاملہ اٹھایا ہے۔ سندھ سب سے زیادہ گیس پیدوار دینے والا صوبہ ہے، آئین کے مطابق سندھ کو گیس کا حصہ ملنا چاہیے۔ دیگر صوبوں کو بھی دیں ، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم سب پاکستانی ہیں اور پورا ملک ہمارا ہے،لیکن جو چیز جس صوبے سے نکلتی ہے پہلے اس کا حصہ پورا دیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں