میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

کراچی میں جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

ملیر ندی پر جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل بنانے کے معاملے پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کارروائی میں ایس ایس پی سائوتھ کے تعاون سے جگہ کے مالک کو گرفتار کرلیاہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملیر ندی پر جانوروں کی آلائشوں اور چربی کے ذریعے چربی بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، جانورں سے تیل بنانے والے یونٹس سے بھاری تعداد میں جانوروں کی ہڈیاں،

چربی، تیل اور دیگر آلائش برآمد کر کے نمونے تلف کر دیے گئے۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق تیل کی سپلائی شہر بھر میں کی جا رہی تھی، چھاپے کے دوران جانوروں کی آلائشوں اور چربی سے تیل اور گھی بنانے والی جگہ سے مالک کو ایس ایس پی سائوتھ کے تعاون سے گرفتار کر کے ایف آے آر درج کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں