میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کمیشن کے سینئر رکن کے 3بچے کامیاب، تعلیمی حلقوں میں حیرت

سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کمیشن کے سینئر رکن کے 3بچے کامیاب، تعلیمی حلقوں میں حیرت

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کمیشن کے سینئر رکن کے تینوں بچوں نے ہی کامیابی حاصل کرلی، تینوں کو 17 گریڈ کی ملازمتیں بھی مل گئیں۔

جس پر اتعلیمی سمیت مختلف حلقوں میں شدید حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے نتائج کے مطابق ایس پی ایس سی کے سینئر رکن سائیں داد سولنگی کا بیٹا غلام نبی سولنگی اسسٹنٹ کمشنر، ایک بیٹی مہوش سولنگی پلاننگ افسر اور دوسری بیٹی عمامہ سولنگی اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی چین کی اسامیوں پر کامیاب ہوئے۔

ایس پی ایس سی کے ترجمان نے سائیں داد سولنگی کے تینوں بچوں کے کمیشن پاس کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کی کامیابی کا رزلٹ جاری کیا جاتا ہے۔سندھ پبلک سروس کمیشن کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ایس پی ایس سی کے سینئر رکن سائیں داد سولنگی کے تینوں بچوں نے میرٹ کے تقاضے پورے کیے ہیں۔تاہم مختلف حلقے اس پر سوالات اُٹھا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں