میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں 40 ہزار بھرتیاں ، حکومت نے ہوم ورک شروع کردیا

سندھ میں 40 ہزار بھرتیاں ، حکومت نے ہوم ورک شروع کردیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

حکومت سندھ میں 40 ہزار خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے ہوم ورک شروع کردیا ،تاہم ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت پر غیر قانونی بھر تیوں کے الزام پر مقدمات کے بعد اب حکومت سندھ نے سرکاری بھر تیوں کے لیے جامع ،محتاط اور قانونی حکمت عملی ترتیب دی، تاکہ تقرریوں کے بعد بھرتیاں غیر قانونی قرار نہیں دی جاسکیں ،

اس سلسلے میں حکومت سندھ نے خفیہ مگر مربوط طریقہ کار وضع کیا ہے، جس کے تحت وزیر اعلیٰ ہائوس میں تمام درخواستوں کو جمع کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ سے متعلقہ محکموں کو تقرریوں کے لیے فہرستیں دی جائیں گی، پھر محکمے میںبھر تیوں کے لیے تقرری نامے جاری کریں گے، حکومت سندھ نے گریڈ 6 پر اور مختلف کوٹے پربھرتیوں کے لیے طریقہ کار وضع کیا ہے ، جس کے تحت ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کے پاس درخواستیں جمع کرانا ہونگی اور ڈپٹی کمشنراسامی کے حساب سے امیداواروں کے انٹرویو لے کر فہرست کمشنر کو اور پھر کمشنر چیف سیکرٹری کو ارسال کریں گے ،

چیف سیکرٹری خالی اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے حتمی فہرست وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے ، وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد فہرستیں متعلقہ محکموں کو تقررری نامے جاری کرنے کے لیے ارسال کردی جائیں گی،حکومت سندھ نے معذور مرد و خواتین کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کوٹہ مختص کردیا ہے،تاکہ صوبے میں رہائش پزیر معذور افراد بھی سر کاری نوکریاں حاصل کرسکے،

وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان رشید چنا کے مطابق بھرتیوں کے لیے حکومتی منصوبہ بندی جاری ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے 104ارب روپے کی عدم ادائیگی پر مشکلات کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ گریڈ 6 تک کی اسامی پر مقامی طور پر ڈپٹی کمشنر کے ذریعے درخواستیں وصول کی جائیں گی، جبکہ گریڈ 7 سے اوپر کی اسامی پر آئی بی اے کے زریعے اورگریڈ 16 کی اسامی پر کمیشن ذریعے تقرریاں ہونگی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر بھرتیوں کا تمام کام شفاف انداز میں کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں اخبارات میں اشتہارات جاری کیے جائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں