میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۵ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کر دی جبکہ انور مجید اور اے جی مجید کی درخواستِ ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

جمعرات کوکراچی کی بینکنک کورٹ میںسندھ منی لانڈرنگ میگا کیس کی سماعت ہوئی۔ آصف زرداری اورفریال تالپور عدالت پہنچے جب کہ گرفتار ملزمان انور مجید ، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہ رضا کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ انور مجید کے 3 بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

پیشی کے دوران ایف آئی اے نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کیے گئے ملزم اسلم مسعود کو پیش نہ کرنے کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے اسلم مسعود کو پیش نہ کرنے کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔نیب پراسیکیوٹر نے کیس اسلام آباد منتقل کرنے کے حق میں موقف اختیار کیا کہ چیئرمین نیب نے کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس لیے ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں نہ سنی جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں