غزہ میں یرغمالیوں اور جنگ بندی کامعاہدہ رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو سکتا ہے،ٹرمپ
شیئر کریں
واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غزہ میں یرغمالیوں اور جنگ بندی کے حوالے سے معاہدہ رواں ہفتے کے اختتام تک مکمل ہو جائے گا۔
زرائع کے مطابق انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ بات مصافحے تک پہنچ گئی ہے اور وہ معاہدے کو حتمی شکل دے رہے ہیں، تاہم انھیں اب یہ کر لینا چاہیے۔
ٹرمپ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے حلف برداری کے بعد بہت جلد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کیلئے صرف ایک ہی حکمت عملی ہے اور فیصلہ روسی صدر کے ہاتھ میں ہے، میرا نہیں خیال کہ جس طرح سے معاملے چلے ہیں وہ اس سے بہت خوش ہوں گے، کیونکہ معاملات ان کے لیے بھی اچھے نہیں رہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ہماری ملاقات ہو، یہ ملاقات بہت جلد ہو گی۔
انہوںنے کہاکہ میں یہ ملاقات جلد کرنا چاہتا تھا مگر مجھے پہلے صدارت سنبھالنا ہو گی تاکہ بعض امور انجام دے سکوں۔