ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان کر دیا
شیئر کریں
واشنگٹن : امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
زرائع کے مطابق اس ایجنسی کا نام’ ‘ایکسٹرنل ریونیو سروس’ ‘ہے جو امریکا کو واجب الادا بیرونی ممالک سے رقم اکٹھا کرے گی۔
اس حوالے سے نو منتخب صدر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ بہت عرصے سے ہم نے انٹرنل ریونیو سروس (IRS) کا استعمال کرتے ہوئے اپنے لوگوں پر ٹیکس لگانے پر انحصار کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ کمزور تجارتی معاہدوں کے ذریعے امریکی معیشت نے خود پر ٹیکس لگاتے ہوئے دنیا کو ترقی اور خوش حالی دی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اب تبدیلی کا وقت آ گیا ہے، میں اعلان کر رہا ہوں کہ ٹیرف، ڈیوٹیز اور غیر ملکی ذرائع سے آنے والی تمام محصولات کو اکٹھا کرنے کیلئے ایکسٹرنل ریونیو سروس بناؤں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایکسٹرنل ریونیو سروس کا قیام 20 جنوری 2025ء کو ہو گا۔انہوںنے کہاکہ ہم ان لوگوں سے پیسے لینا شروع کر دیں گے جو تجارت کے ذریعے ہم سے پیسہ کماتے ہیں۔