میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے ایم ڈی سی، پرنسپل نرگس انجم اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

کے ایم ڈی سی، پرنسپل نرگس انجم اینٹی کرپشن کے ریڈار پر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج کی پرنسپل نرگس انجم کافی عرصہ سے کالج کے ہر سیاہ و سفید کی مالک بنی ہوئی ہیں۔ روزنامہ جرأت کو باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کالج میں جاری ان بے ضابطگیوں کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ ان تحقیقات میں سب سے مرکزی کردار پرنسپل نرگس انجم کا اُبھر کر سامنے آرہا ہے ۔ اینٹی کر پشن اسٹیبلشمنٹ کے انسپکٹر زاہد حسین میرانی نے سال گزشتہ اکتوبر میںتین مختلف خطوط (2 اکتوبر، 9 اکتوبر اور 31 اکتوبر) ارسال کیے اور کالج کی پرنسپل موصوفہ کو محکمے میںجاری تحقیقات میں تعاون کے لیے کہا مگر ’’نامعلوم سرپرستی‘‘ کے باعث پرنسپل موصوفہ نے نہ صرف ان تحقیقات کو یکسر نظرانداز کیا بلکہ پرنسپل موصوفہ اپنی نجی محفلوںمیں مبینہ طور پر یہ کہتی پائی گئیںکہ میرا یہ محکمہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا اور وہ بہت اونچے روابط رکھتی ہیں۔ پرنسپل نرگس انجم خود کو میونسپل کمشنر افضل زیدی کے ہوتے ہوئے ہر قسم کی تحقیقات کی تپش سے خود کو محفوظ قرار دیتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق کالج میں جاری گھپلوں سے باخبر کچھ ملازمین کو نرگس انجم نے کے ایم ڈی سی سے نکال باہر کیا ہے جس کے بعد مذکورہ افراد سمیت کچھ لوگ پرنسپل موصوفہ کے کارناموں کو منظر عام پر لارہے ہیں۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق میئر کراچی اور میونسپل کمشنر کی آشیر باد نے کالج پرنسپل کو ہر قسم کی جوابدہی سے بے نیاز کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں