میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کے احکامات رد، پی پی میئر ، ضلعی چیئرمین انتخابی مہم کا حصہ بن گئے

الیکشن کمیشن کے احکامات رد، پی پی میئر ، ضلعی چیئرمین انتخابی مہم کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے مئیر ، ڈپٹی مئیر اور ضلعی چیئرمین کو الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے امیدوار کی حمایت سے روک رکھا ہے ، اس کے باوجود پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے میئراور چیئرمین خفیہ طریقے سے انتخابی امیدواروں کی مہم چلا رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن سندھ کے جاری نوٹیفکیشن میں تسلیم کیا گیا ہے کہ سندھ میں شکایات ملی ہیں کہ مئیر ، ڈپٹی مئیر اور چیئرمین سمیت وائس چیئرمین عام انتخابات کے دوران الیکشن مہم میں حصہ لے رہے ہیں ، سرکاری دفتروں کا غلط استعمال کر رہے ہیں ، جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ بلدیاتی نمائندے عام انتخابات میں الیکشن مہم چلانے سے گریز کریں، ساتھ یہ بھی آگاہی دی گئی کہ حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والو کی شواہد کے ساتھ نشاندہی کی جائے ۔ اس کے باوجود پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کئی چیئرمین امیدواروں کی مہم چلا رہے ہیں ، سانگھڑ ضلع کے چیئرمین علی حسن ہنگورجو کپرو کے صوبائی حلقے پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں، علی حسن ہنگورجو نے سانگھڑ میں آصفہ بھٹو زرداری کے جلسے میں شرکت کی اور پیپلز پارٹی امیدواروں شازیہ مری ، نوید ڈیرو کے مہم میں شریک ہیں ، حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین کاشف شورو ہیں ، کاشف شورو کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزیر جام خان شورو حیدرآباد کی تحصیل قاسم آباد میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ، سکھر میں ارسلان اسلام شیخ پیپلز پارٹی کے مئیر ہیں اور ان کے بھائی نعمان اسلام شیخ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ، سکھر میں سید کمیل شاہ ضلع کاؤنسل سکھر کے چیئرمین ہیں اور ان کے والد سابق صوبائی وزیر سید ناصر روہڑی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ، شاہ لاڑکانہ میں انور علی لہر پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور ، پی پی امیدوار جمیل سومرو اور دیگر امیدواروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ، مٹیاری میں پیپلز پارٹی کے ضلعی چیئرمین مخدوم احمد زمان ہیں ، مخدوم احمد زمان کے چچا مخدوم جمیل الزمان ، کزن مخدوم محبوب الزمان اور مخدوم فخر الزمان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ، گھوٹکی میں پیپلز پارٹی کے ضلع چیئرمین بنگل خان مہر ہیں ، ان کے بھائی سابق مشیر سردار محمد بخش مہر ، کزن سردار علی گوہر مہر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ۔ سندھ میں ضلع چیئرمین کو پی پی امیدواروں کی حمایت سے روکنا سوالیہ نشان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں