میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، سرجانی ٹاؤن کے رہائشی مکان عمارتوں میںتبدیل

سندھ بلڈنگ ، سرجانی ٹاؤن کے رہائشی مکان عمارتوں میںتبدیل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

سرجانی ٹاؤن میں رہائشی مکانات کو کمرشل عمارتوں کی تعمیرات جاری ہیں ، ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت کام کرنے والے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران نے عدالتی احکامات کے برخلاف ناجائز تعمیرات میںملوث مافیا کی سرپرستی شروع کردی ہے ، تفصیلا ت کے مطابق نگراں وزیر بلدیات مبین جمانی اور ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے اسحاق کھوڑونے کراچی سمیت سندھ بھر میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات پر چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، جس کا براہ راست فائدہ ریحان الائچی پٹہ سسٹم کو پہنچ رہا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سسٹم سے حاصل ہونے والے ماہانہ کروڑوں روپے کے عوض حکام بددیانتی کا مظاہرہ کررہے ہیں ، کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 7/B پلاٹ نمبر 6،7 ،11، 12، 13 خلاف ضابطہ کمرشل پورشن کی تعمیرات جاری ہیں ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر ویسٹ آصف رضوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر عارف زیدی نے بغیر کسی منظوری کے ناجائز تعمیرات کا سلسلہ شروع کروارکھا ہے ، اس حوالے سے متعدد شکایات کے باوجود کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ غیر قانونی تعمیرات کو تیزی سے مکمل کروایا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں