میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۵ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔مسعود الرحمان کو گزشتہ دنوں اسلام آباد میں نشانہ بنایا گیا تھا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے قتل میں ملوث 3ملزمان کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا گیا۔سکیورٹی ادروں نے فوٹیج کی مدد سے 4ملزمان کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ایک ملزم کو منڈی بہائوالدین، ایک کو راولپنڈی اور ایک ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔یاد رہے کہ 5جنوری کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنی علما کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ مسعود الرحمان عثمانی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا تھا۔مسعود عثمانی کے قتل کے بعد پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے غوری ٹائون میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا مسعود الرحمان عثمانی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں