میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی الیکشن ،پیپلز پارٹی کی کامیابی پر حیدر آباد میں کارکنوں کا جشن

بلدیاتی الیکشن ،پیپلز پارٹی کی کامیابی پر حیدر آباد میں کارکنوں کا جشن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخاب میں حیدرآباد میں میدان مار لیا، 30 سال کی بعد میئر شپ کی کرسی پر جیالا بیٹھنے کو تیار، 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے 160 یونین کمیٹیز سے پیپلزپارٹی نے ایک سو سے زیادہ جیت لیں، یونین کمیٹی میں 8 پر پیپلزپارٹی رہنما چوہدری شانی آرائین، یو سی 6 پر سینگھار گہانگہرو، یو سی 149 سے خالد چانڈیو، یو سی 14 پر محمد علی گوہر کامیاب، یونین کمیٹی 47 اور 51 تحریک انصاف نے اپنے نام کرلی، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں حیدرآباد میں میدان مار 30 سال کے بعد میئرشپ حاصل کرلی ہے، حیدرآباد میں 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے 160 یونین کمیٹیز پر مقابلہ ہوا جس میں تحریک انصاف، تحریک لبیک، قاسم آباد سے قومپرست جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں نے حصہ لیا ہے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے ایک سئو زائد یونین کمیٹیز پر پیپلزپارٹی کے فتح حاصل کرلی ہے، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نیرون کوٹ کی یونین کمیٹی 6 پر پیپلزپارٹی چئیرمین سینگھار گہانگہرو اور وائس چیئرمین رضا محمد 1193 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، یونین کمیٹی 14 پر پیپلزپارٹی کے امیدوار محمد علی گوہر نے کامیابی حاصل کی، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میان سرفراز کی یونین کائونسل 21 پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین محمد عرفان قور وائس چیئرمین عرفان گجر نے کامیابی حاصل کی، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پریٹ آباد کی یونین کمیٹی 8 پر پیپلزپارٹی امیدوار چوہدری شانی آرائین، یو سی 47 پر تحریک انصاف کے چیئرمین محمد جنید اور وائس چیئرمین محمد عامر، یو سی 51 پر تحریک انصاف کے چیئرمین محمد کاشف اور وائس چیئرمین عدنان نے کامیابی حاصل کرلی ہے، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سچل سرمست کی یو سی 91 پر پیپلزپارٹی امیدوار علی محمد سہتو اور 97 پر بھی پیپلزپارٹی کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن حسین آباد کے یونین کمیٹی 125 پر پیپلزپارٹی کے برکت ببر، یو سی 126 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین خرم لغاری اور وائس چیئرمین عمیر، یو سی 140 پر عبدالکریم اور یونین کمیٹی 129 پر پیپلز پارٹی کے شعیب راجپوت نے کامیابی حاصل کی، ٹاؤن میونسپل کارپوریشن قاسم آباد کی یو سی 149 پر پیپلزپارٹی امیدوار خالد چانڈیو، 150 پر پیپلزپارٹی امیدوار علی محمد ڈیرو نے کامیابی حاصل کی، یونین کمیٹی 10 پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے امیدوار عاصم سراج قائم خانی اور وائس چیئرمین کاشف یاسین نے 1003 لیکر کامیابی حاصل کی، یو سی 131 پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے امیدوار رجب خاصخیلی اور وائس چیئرمین منیر بخش (بادشاھ ) نے 1212 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، یو سی ایک پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے امیدوارمیرمحمد بروھی اور منظور وگھیو نے 2161 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف امیدوار 626 ووٹ لے سکا، رات گئے تک غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے بھاری اکثریت حاصل کرلی ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں