
ٹرن آؤٹ کم رہا، نتائج منسوخ کیے جائیں، ایم کیو ایم پاکستان کا مطالبہ
شیئر کریں
بائیکاٹ کی وجہ چند فیصد ٹرن آؤٹ رہا، نتائج منسوخ کئے جائیں، ایم کیو ایم، بلدیاتی انتخابات میں خاص اور منظم طریقے سے دھاندلی کی گئی، ایم کیو ایم رکن رابطہ کمیٹی سہیل مشہدی کی عہدیداروں و اراکین اسمبلی کے ساتھ پریس کانفرنس، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابط کمیٹی وسابق میئر حیدر آباد سید سہیل مشہدی نے ایم کیو ایم حیدر آباد ڈسڑکٹ آفیس پر بائیکاٹ اور ٹرن آئوٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے بلدیاتی الیکشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے بہت ہی کم بلکہ چند فیصد ٹرن آئوٹ رہا اس لئے ان نتائج کو منسوخ کیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد، ٹنڈوالہیار اور دیگر اضلاع میں عوام نے ایم کیوایم کی اپیل پر الیکشن کا بائیکاٹ کیا، وہ کبھی بھی سیٹوں اور عہدوں کے پیچھے نہیں بھاگے بلکہ اپنے شہر و علاقوں میں عوام کی خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں خاص اور منظم انداز میں دھاندلی کی گئی، عوام کے حقوق کی خاطر وفاق سے بھی بات کی، انہوں نے کہا کہ آج عوام نے دیکھا کہ ہر 15 منٹ بعد ٹی وی پر اشتہار آرہا تھا، اشتہاروں کے ذریعے بتایا گیا کہ ہم آرہے ہیں عوام ان اشتہار والے حکمرانوں کی اصل حقیقت سے آشناہے، انہوں نے کہاکہ ان کے پاس آفرز موجود تھیں لیکن انہوں نے تمام آفریں ٹھکرادیں، ایڈجسٹمنٹ کا کہا گیا لیکن انہوں نے بات نہ مانی م، انہوں نے اختیارات مانگے اور اب جو بھی منتخب ہو کر آئے گا وہ عوام کے ساتھ ملکر ان کا تعاقب کریں گے، ایم کیوایم حیدر آباد ڈسڑکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے حیدر آباد سمیت شہری سندھ کی عوام نے ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی اپیل پر الیکشن سے چند گھنٹوں پہلے بائیکاٹ کے اعلان پر لبیک کہا اور بلدیاتی الیکشن ایک تاریخی بائیکاٹ کیا اس پر حیدر آباد کی عوام اور کارکنان خراج تحسین کے مستحق ہیں، رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے انتخابی نتائج سب کے سامنے ہیں جن کا ٹرن آوٹ چند فیصد پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کا جائزہ لے جو انتخابی نتائج آئے ہیں ان نتائج پر قانونی کاروائی کریمے،انہوں نے کہا کہ چند فیصد ووٹ لینے والوں کی اہلیت بھی جانچی جائے اور یہ تعین بھی کیا جائے کہ ایسے لوگ جنہیں عوام کا اعتماد نہ ہو وہ کس طرح عوام کی خدمت کرسکتے ہیں، اس موقع پر ایم کیوایم حیدر آباد ڈسڑکٹ انچارج ظفر احمد صدیقی واراکین ڈسڑکٹ کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی ،ندیم احمد صدیقی ،ناصر حسین قریشی اور ایم کیو ایم کے ٹاونزکے ذمہ داران بڑی تعداد موجود تھی..