میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دادو میں پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے، نعرے بازی

دادو میں پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے، نعرے بازی

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۵ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

دادو میں گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا ہے، کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔ گورنمنٹ پائلٹ ہائی اسکول پولنگ اسٹیشن پر پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے، تلخ کلامی پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق کا کارکنوں کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پر پیش آئی۔ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پیر مجیب الحق کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا جبکہ پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید نعرے بازی بھی کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں