میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، جنرل قمرجاویدباجوہ

ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے، جنرل قمرجاویدباجوہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے،قومی سلامتی کے تمام پہلوئوں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے،یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہو گی۔ قومی سلامتی پالیسی کے اجراء کی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملٹری سیکیورٹی قومی سلامتی کا صرف ایک پہلو ہے،قومی سلامتی کے تمام پہلووں پر مشتمل جامع پالیسی کی تشکیل زبردست اقدام ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ یہ دستاویز قومی سلامتی کا تحفظ یقینی بنانے میں مددگار ہو گی۔ قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور اور خطے کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں