میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ڈاک ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے امتحانات مذاق بن گئے

محکمہ ڈاک ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے امتحانات مذاق بن گئے

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) محکمہ ڈاک میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے امتحانات مذاق بن گئے سرکل آفس کے کلرک ماجد شمشاد نگران کے ہاتھوں نقل کرتے پکڑے گئے کراچی میٹروپولیٹن سرکل کے پوسٹ ماسٹر جنرل مذکورہ کلرک کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گئے ڈائریکٹر جنرل آفس کی مانیٹرنگ ٹیم کے انچارج شعیب بشیر نے کلین چٹ دلوانے میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں،کئی روز بعد بھی شفاف انکوائری کا آغاز تاحال نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان کے آٹھ پوسٹل سرکلز میں گریڈ 14 کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے عہدے کیلئے تحریری امتحانات منعقد ہوئے تھے، اس طرح کراچی پوسٹل ٹریننگ سینٹر میں بھی پوسٹ ماسٹر جنرل کراچی کی زیر نگرانی امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا تھا جہاں پر ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ اسلام آباد کی جانب سے تمام سرکل کی طرح کراچی میں بھی اکاؤنٹ آفیسر شعیب بشیر کے زیر نگرانی دو رکنی مانیٹرنگ ٹیم روانہ کی گئی تھی جس نے پانچوے پرچے میں خصوصی کمرے میں خفیہ طور موبائل سے نقل کرتے ماجد شمشاد عرف ماجد جونیئر نامی شخص کو پکڑا تھا۔ اس ضمن میں امتحانی مرکز کے نگراں و ایکٹنگ پوسٹ ماسٹر جنرل بھوٹیو میگھوار نے متعلقہ کلرک کو محفوظ کرنے کی ہرممکن کوشش کی تھی، جو ناکام ثابت ہوئی ہے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل آفس سے متعلقہ کلرک اور اسکے سہولت کاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی ہدایات بھی دی گئی تھیں جس کے بعد بھی ماجد شمشاد کیخلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی پوسٹ ماسٹر جنرل آفس سے تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔ یاد رہے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پنجتن رضوی کی زیر سرپرستی2011 میں تاریخ کے متنازع ترین اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کے امتحانات میں غیر ضروری مداخلت کے بعد سے ڈائریکٹر جنرل آفس سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ گریڈ 14 کے کسی دوسرے امتحان میں مانیٹرنگ ٹیم بھیجے جانے کا باقاعدہ سلسلہ شروع ہوا ہے،2018 میں بھی یہ ٹیم کراچی پوسٹل ٹریننگ سینٹر میں امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے بھیجی گئی تھی، جو بے نتیجہ ثابت ہوئی تاہم حالیہ امتحابات میں ایماندار اکاؤنٹ آفیسر شعیب بشیر کی زیر نگرانی کام کرنے والی ٹیم اپنے اہداف پورے کرنے اور میرٹ کو ترجیح دینے میں خاصی حد تک کامیاب ٹہری ہے آ ئندہ چند روز مذکورہ ٹیم کے انچارج کو محکمہ ڈاک میں مزید اہم ذمہ داریاں دیے جانے کا بھی امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں