میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس ،قیدیوں کو غیرقانونی سہولیات دینے پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو معطل

وزیراعلیٰ سندھ کا نوٹس ،قیدیوں کو غیرقانونی سہولیات دینے پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو معطل

ویب ڈیسک
هفته, ۱۵ جنوری ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا نوٹس، کراچی جیل میں شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر قیدیوں کو غیرقانونی سہولیات دینے پر جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کو معطل کردیا گیا ہے، تحقیقات کا امکان ہے،حسن سہتو پہلے بھی معطل ہوئے تھے۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی سینٹرل جیل میں شاہ زیب قتل کیس میں گرفتار شاہ رخ جتوئی اور دیگر قیدیوں کو مبینہ طور پر رشوت کے عوض غیرقانونی طور پر سہولیات دینے کی وڈیوز اور تصاویر سامنے آنے کے بعد حکومت سندھ جاگ گئی، صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی کی آگاہی پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس کے بعد چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے کراچی جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ گریڈ 19 کے افسر محمد حسن سہتو کو معطل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، محمد حسن سہتو کو محکمہ داخلا سندھ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سینٹرل جیل کراچی کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ کراچی جیل میں امیر قیدیوں کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے بعد خصوصی کمرے ، ملاقاتیں کروانے سمیت دیگر غیرقانونی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، محمدحسن سہتو کو معطل کرنے کے بعد جیل میں قیدیوں کو غیرقانونی سہولیات دینے اورشوت لینے کی تحقیقات بھی شروع ہونے کا امکان ہے۔ افسر کے مطابق کراچی جیل میں 7 سال پہلے کچھ قیدیوں نے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی جس کے بعد اس وقت کے ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ محمد حسن سہتو سمیت 6 افسران اور اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا، لیکن بااثر افسر دوبارہ بحال ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں