میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر امریکا روانہ

شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر امریکا روانہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے تین روزہ سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی 17جنوری 2020 تک نیو یارک اور واشنگٹن کا دورہ کریں گے ،وزیرخارجہ شاہ محمود نیویارک میں سیکریٹری جنرل سمیت اقوام متحدہ کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،واشنگٹن میں وزیر خارجہ اپنے امریکی ہم منصب مائک پومپیو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برائن اور دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر خارجہ کیپٹل ہل میں بھی ملاقات کریں گے جبکہ دورہ کے دوران میڈیا، تھنک ٹینک اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی ان کی مصروفیات میں شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں مشرق وسطی، خطے کی صورتحال پربات چیت ہوگی، ملاقاتوں کا مقصد سیاسی، سفارتی ذرائع سے تنازعات کے حل کی کوشش ہے ،وزیر خارجہ کی امریکہ میں ہونیوالی ان ملاقاتوں میں 5اگست کے بھارتی یکطرفہ اقدام کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال اور "افغان امن عمل” سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور زیربحث آئیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں