میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس 20جنوری کو طلب

ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس 20جنوری کو طلب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)کا اہم اجلاس 20جنوری کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان نے گرے فہرست سے نکلنے کے لئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں اور ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور محمد حماد ا ظہر ان رابطوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لئے حماد اظہر کی سربراہی میں 18 رکنی پاکستانی وفد شرکت کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عملدرآمد کے حوالہ سے 650صفحات پر مشتمل رپورٹ بھی جمع کروا دی گئی ہے ۔ دہشت گردوں کی مالی معاونت ، کالعدم تنظیموں کے اکائونٹس منجمد کرنے ، کالعدم تنظیوں کے اثاثے روکنے ، اینٹی منی لانڈرنگ قوانین میں مزید سزائیں بڑھانے کے حوالہ پاکستان قانون سازی اور اقدامارت کر چکا ہے اور یہ تمام چیزیں ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی گئی رپورٹ کا حصہ ہیں۔ پاکستانی ٹیم اس رپورٹ کی روشنی میں ایف اے ٹی ایف کی ٹیم کے سوالوں کے جواب دے گی اور ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کی کوشش کرے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں