میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رانا ثناء اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

رانا ثناء اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ خان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے ۔ رانا ثناء اللہ خان کے خلاف مبینہ طور پر منشیات اسمگلنگ کا مقدمہ زیر سماعت ہے جبکہ نیب نے رانا ثناء اللہ کے اثاثوں کے حوالہ سے انکوائری بھی شروع کر رکھی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق رانا ثناء اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالہ سے وفاقی کابینہ نے سفارش سرکولیشن سمری کے زریعہ منظور کی۔ نیب کی جانب سے رانا ثناء اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا جس کے بعد معاملہ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھجوایا گیا اور ذیلی کمیٹی کی منظوری کے معاملہ وفاقی کابینہ کو منظوری کے لئے بھجوایا گیا اور وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے زریعہ رانا ثناء اللہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جبکہ وفاقی کابینہ نے سابق وفاقی وزیر سینیٹر وقار احمد خان کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ سینٹر وقار کا نام بھی وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے زریعہ ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے ۔ وضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف اور (ن)لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں