میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بارش برف باری نے تباہی مچادی،92افراد جاں بحق ، آزاد کشمیر میں قیامت صغریٰ

بارش برف باری نے تباہی مچادی،92افراد جاں بحق ، آزاد کشمیر میں قیامت صغریٰ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

آزادکشمیر اور بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں برفباری نے تباہی مچادی، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد92ہوگئی۔آزاد کشمیرمیں بارشوں اور برفباری کے دوران حادثات میں 62 افراد جاں بحق ہوئے، وزیراعظم آزادکشمیر کے مطابق وادی نیلم میں برفباری اور تودے گرنے سے 62افراد جاں بحق،47زخمی اور 56 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوئے۔بلوچستان میں بارش اور برفباری کا 30سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور مختلف حادثات میں 21 افراد جاں بحق ہوئے۔ کان مہترزئی میں پھنسے مسافروں کو ریسکیو کرنے کے بعد گاڑیوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے برفباری اور تودے گرنے سے 62 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ وادی نیلم میں برفباری اور تودے گرنے سے 59 افراد جاں بحق ہوئے، کوٹلی، راولاکوٹ اور سدھنوتی میں بھی 1،1 شخص جاں بحق ہوا۔اس کے علاوہ مختلف واقعات میں47 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 56 سے زائد مکانات مکمل تباہ ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے وزیر احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کی وادی نیلم میں گرنے والے برفانی تودے سے 49 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ حالیہ برفباری اور برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ برفانی تودہ گرنے سے 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔احمد رضا قادری کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر زمینی رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں شدید برفباری کے بعد مختلف حادثات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد حالیہ برفباری میں اموات کی تعداد 21 ہوگئی۔پی ڈی ایم اے کے مطابق کان مہترزئی اور خانوزئی میں برفیلے طوفان میں پھنسے تمام مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ریسکیو کا کام 24 گھنٹے جاری رہا، تمام پھنسے افراد کو نکالنے کے بعد 400 سے زائد افراد کو خانوزئی مسلم باغ منتقل کردیا گیا۔شیرخوار بچوں اورخواتین سمیت سیکڑوں افراد منفی چودہ ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید ترین سردی میں گھنٹوں گاڑیوں میں پھنسے رہے ساتھ ہی کھانے پینیکا سامان اور گاڑیوں کا ایندھن ختم ہونے سے بھی پریشانی کا سامنا رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں