میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن ،بلاول بھٹو کو گوشواروں میں تضاد دور کر نے کی ہدایت

الیکشن کمیشن ،بلاول بھٹو کو گوشواروں میں تضاد دور کر نے کی ہدایت

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۵ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کو گوشواروں میں تضاد پندرہ روز میں دور کر نے کی ہدایت کی ہے ۔ منگل کو قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی الیکشن کمیشن کی بلاول بھٹو کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔بلاول بھٹو کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔بلاول بھٹو کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن کے اختیار پر اعتراض اٹھا دیا۔ فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن گوشواروں تضاد پر کاروائی نہیں کرسکتا۔ ممبر الیکشن کمیشن ارشاد قیصر نے کہاکہ اگر کوئی رکن اثاثہ جات چھپائے یا غلط بیانی کرے تو کرپٹ پریکٹسز کے تحت کاروائی بنتی ہے۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ الیکشن کمیشن تضاد پر صرف وضاحت مانگ سکتا ہے،اثاثہ جات میں تضاد کو کرپٹ پریکٹسز کا ساتھ جوڑنا درست نہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں